جاپان ، بس گہری کھائی میں گرنے سے 14افراد ہلاک ، 27زخمی ہوگئے

جمعہ 15 جنوری 2016 12:59

ٹوکیو ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) جاپان کے سیاحتی مقام سکائی میں بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 41 مسافر سوار تھے اور بس ٹوکیو سے پہاڑی سیاحتی مقام سکائی جارہی تھی جو راستے میں گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے حادثے میں 14افراد ہلاک اور 27زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے حادثہ پر شواہد اکٹھے کرنے کے لئے ٹیم کو بیھج دیا ہے۔واضح رہے کہ جاپان میں حالیہ چند برسوں کے دوران بس حادثات میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈرائیور حضرات ہیں جو دوران ڈرائیونگ اکثر سو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :