ترک فورسز کی کارروائی ‘ داعش کے 200شدت پسندہلاک

جمعہ 15 جنوری 2016 12:51

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ترک فورسز نے شام اور عراق میں بمباری کرکے داعش کے 200 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم داوٴد احمد اوغلو نے بتایا کہ ترک بری فوج نے شام اور عراق میں انتہا پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 500 مرتبہ فائرنگ کر کے 200 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا، یہ کارروائی داعش کی جانب سے استنبول کے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

انقرہ میں بیرون ملک تعینات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داوٴد اوغلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنا سکتا ہے، ہم ترکی کے سرحدی علاقوں سے داعش کو بے دخل کرانے تک اپنے فیصلہ کن نقطہ نظر کا دفاع کرتے رہیں گے، دریں اثنا ترک وزیر داخلہ ایوکن آلا نے اعلان کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :