دنیا بھر میں 4.2 ارب افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے ‘عالمی بینک

دنیا میں تیز انٹرنیٹ کی سہولت صرف دنیا کی 15 فیصد آبادی کو میسر ہے ‘رپورٹ

جمعہ 15 جنوری 2016 12:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 4.2 ارب افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔ عالمی بینک کے مطابق یہ تعداد دنیا کی مجموعی آبادی کا 60 فیصد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی مجموعی آبادی ایک اعشاریہ ایک ارب ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ اسی طرح چین میں ان کی تعداد سات سو پچپن ملین ‘ انڈونیشیا میں دو سو تیرہ ملین بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں تیز انٹرنیٹ کی سہولت صرف دنیا کی 15 فیصد آبادی کو میسر ہے۔

متعلقہ عنوان :