روسی وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ 20 جنوری کو زیورخ میں ملاقات کریں گے ‘شام کے مسئلے پر تبادلہ خیال ہوگا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:51

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری 20 جنوری کو زیورخ میں ملاقات کریں گے، جس میں شام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے شام کے بحران اور یوکرائن کے تنازعہ کو حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے 20 جنوری کو زیورخ میں ملاقات کرنے میں آمادگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :