کرپٹ اور بد عنوان عناصرکو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا

کرپٹ اقلیت کو سزا دینے کا مقصد اکثریت کو سبق سکھانا ہو تا ہے ، چینی حکومت

جمعہ 15 جنوری 2016 12:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) چین میں بد عنوانی اور کرپشن کے خلاف مہم پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور مقاصد کے حصول تک اس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ یہ بیان کرپشن کے خلاف کام کرنے والے ادارے نے گذشتہ روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ایک اجلاس کے بعد جاری کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس میں کئی مشکلات اور پیچیدگیاں بھی ہیں تاہم کرپٹ عناصر کو قطعاً معاف نہیں کیا جائے گا اور پوری قوت کے ساتھ کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت سزا بھی شدید محبت کی ایک قسم ہے اور اس کا مقصد بیماری کا علاج کر کے لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے ۔ نیشنل کانگریس نے 2012میں صاف ستھری حکمرانی کی بنیاد رکھی تھی تا کہ پارٹی پر لوگوں کا اعتبار اور اعتماد بحال رہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹ اقلیت کو سزا دینے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ا کثریت اس سے سبق حاصل کرے ۔2016میں پارٹی ڈسپلن اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنا دے گی ، پارٹی اور حکومتی اداروں پر نگاہ رکھی جائے گی اور اس کی 47رکنی ٹیم اس مقصد کے لیے کام کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :