ہندو اپنی انتہا پسندی سے باز نہ آئے،گائے کا گوشت کھانے کے شک میں مسلمان جوڑے پر بدترین تشدد،لہو لہان کر دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:21

مدھیا پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء)ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈے اپنی انتہا پسندی سے باز نہ آ ئے،گائے کا گوشت کھانے کے شک پر مسلمان جوڑے کو بد ترین تشد د کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رکے مطابق جمعہ کے روز بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں مسلمان جوڑے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مسلمان جوڑا مدھیا پردیش کے علاقے میں ٹرین پر سفر کر رہا تھا تو اچانک ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے چلتی ٹرین رکواکر دھاوا بول دیا اور مسلمان جوڑے کو نیچے اتار کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لولہان کر دیا ،جوڑے کو شدیدحالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ،رپورٹ کے مطابق مسلمان جوڑے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔