کراچی ، لیاری میں رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ ناصر وچانی مارا گیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:10

کراچی ، لیاری میں رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کے دوران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ ناصر وچانی مارا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں نے رینجرز پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کا اہم کارندہ ناصر وچانی ہلاک ہوگیا۔ ناصر وچانی کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا ملزم ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری‘ اغواء برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :