برطانیہ میں ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی ڈکیتی ، تین ملزموں پر فرد جرم عائد

جمعہ 15 جنوری 2016 11:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) برطانیہ میں ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار تین ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ایک ملزم کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک ملزم اب تک مفرور ہے۔ برطانوی عدالت کی جانب سے تینوں ملزموں کو سات سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس کے مطابق گزشتہ برس ایسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر ہیٹن گارڈن سیف ڈیپازٹ میں کی جانے والی 30 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 30ارب پاکستانی روپے مالیت کی چوری میں طاقتور اوزار اور طویل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

سات چوروں کا گینگ ایک بغلی دروازے سے عمارت میں داخل ہوا۔ ایک لفٹ کو ناکارہ بنا کر اس کی شافٹ کے ذریعے تجوریوں والے کمرے کے سامنے پہنچا اور پھر دیوار میں نقب لگا کر کروڑوں مالیت کے ہیرے اور زیورات لے اڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :