امریکا نے گوانتا موبے جیل سے 10 یمنی قیدی عمان منتقل کردئیے

قیدیوں کو ایک دہائی تک بغیرالزام کے زیرحراست رکھاگیا،حراستی مرکزمیں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر93رہ گئی ، قیدیوں کی تعداد کم کرنا ایک اہم سنگ میل ہے: وائٹ ہاوٴس

جمعہ 15 جنوری 2016 11:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) امریکا نے گوانتامو جیل سے دس یمنی قیدی عمان منتقل کردیا ہے ،ان قیدیوں کو ایک دہائی تک بغیرالزام کے زیرحراست رکھاگیا،حراستی مرکزمیں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر93رہ گئی ہے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے گوانتانامو جیل سے 10 یمنی قیدی رہا کردیے ہیں، قیدیوں کی تعداد میں کمی گوانتاناموبے میں جیل بند کرنے کی جانب اوباما انتظامیہ کا اہم سنگ میل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے جیل سے مزید 10 قیدی رہا کر دیے ہیں ،جن کا تعلق یمن سے ہے، ان قیدیوں کو سمندر ی جہاز کے ذریعے اومان منتقل کیا گیا ہے۔یمنی شہری کسی الزام اور مقدمے بغیر ایک عشرے سے زائد عرصے سے گوانتانا موبے میں قید تھے۔

(جاری ہے)

10 قیدیوں کی رہائی کے بعد گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 93 رہ گئی ہے جبکہ ریویو بورڈ نے مزید34 قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دیدی ہے۔

ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسسٹ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی تعداد میں کمی گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی جانب اوباما انتظامیہ کا اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کمی کیوبا میں واقع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ قیدیوں کی تعداد میں یہ کمی دس یمنی باشندوں کی اومان منتقلی کے بعد ہوئی ہے۔ ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے ایک نظرثانی بورڈ نے مزید چونتیس قیدیوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا اوباما انتظامیہ جیل بند کرنے کا منصوبہ کانگریس اور عوام کے سامنے جلد پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :