جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثے میں 14 افراد ہلاک، 27 زخمی

جمعہ 15 جنوری 2016 11:52

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بس چھٹیاں منانے کی غرض سے جا رہی تھی کہ سنو بورڈنگ کے لئے مشہور نگانو کے علاقے کروئی زوا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

چاپانی حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 19 افراد کو شدید نوعیت کی چوٹیں آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

جانب جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں سوار تمام 39 مسافر سو رہے تھے کہ بس اچانک الٹ کر مخالف سمت والی روڈ پر آگئی اور سڑک کنارے لگے بیرئیر توڑ کر کھائی میں گر گئی۔ دوسری جانب جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 41 مسافر سوار تھے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :