روس اورشام کا داعش کیخلاف پہلامشترکہ فضائی آپریشن

عراق میں داعش کا مواصلاتی مرکز کو تباہ

جمعہ 15 جنوری 2016 11:51

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) روس اور شام نے داعش کے خلاف پہلی بار مشترکہ فضائی آپریشن کیا ہے جبکہ فرانس نے عراق میں داعش کے مواصلاتی مرکز کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کے مطابق شام اورروس کے لڑاکا طیاروں نے مشترکہ فوجی آپریشن میں حصہ لیا اور لطاکیہ کے ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے بعد داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ روسی میڈیا کے مطابق شام کی حکومت نے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت روسی فضائیہ کو ملک میں غیر معینہ مدت تک تعیناتی کی اجازت دیدی ہے۔ادھر، فرانس کے طیاروں نے عراق کے شہر موصل میں داعش کے مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی فوج کی نے بمباری کی ویڈیو جاری کردی ہے -

متعلقہ عنوان :