مدھیہ پردیش کے شہر ہاردا میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان جوڑے پر تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 11:22

مدھیہ پردیش (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء): مدھیہ پردیش کے شہر ہاردا میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان جوڑے پر گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں تشدد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتہا پسندوں نے ٹرین میں موجود مسلمان جوڑے کے سامان کی تلاشی لے لی، جس کے بعد گوشت کو لیبارٹری بھجوایا گیا۔ لیبارٹری ٹیسٹ پر گوشت گائے کی بجائے بھینس کا نکلا۔ پولیس نے مسلمان جوڑے پر تشدد کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔