Live Updates

کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے اتحاد ہو سکتا ہے: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جنوری 2016 00:31

کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے اتحاد ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری 2016 ء) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے اتحاد ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے 6 اضلاع میں سے 3 میں ایم کیو ایم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم باقی 3 اضلاع میں صورتحال غیر واضح ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مقامی حکومت کے قیام کیلئے اتحاد ہو سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات