پشاور،خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ18سے21تک کے16 بیورکریٹ افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 14 جنوری 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ18سے21تک کے16 بیورکریٹس افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی کے حکومت کے بیوروکریسی کے18سے گریڈ21 تک کے16 افسران کے تبادلے اور تعیناتی کردی گئی،محکمہ سیکرٹری داخلہ ارباب عارف کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئی،ان کی جگہ منیر اعظم کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیاگیا،فرح حمید سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کے پی کے،احمد حنیف اورکزئی کو سیکرٹری ریلیف اینڈ بحالی تعینات،عصمت خان سیکرٹری فوڈ،محمد علی شہزادہ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا جبکہ سیکرٹری فوڈ صاحبزادہ امین کی خدمات اسٹبلشمنٹ کی سپرد کی گئیں

متعلقہ عنوان :