کوئٹہ،مولاناولی محمدترابی ودیگر کی مدرسہ دارالعلوم حقانیہ محمدخیرروڈپشتون درہ پرپولیس چھاپے اورمولوی سرفرازکوحراست میں لینے پر پولیس حکام سے ملاقات،واقعہ کی مذمت

جمعرات 14 جنوری 2016 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حافظ نظرمحمدحقانی اوررحیم الدین ایڈووکیٹ نے مدرسہ دارالعلوم حقانیہ محمدخیرروڈپشتون درہ پرپولیس چھاپے اورمولوی سرفرازکوحراست میں لینے کے خلاف گزشتہ روزپولیس حکام سے ملاقات کی اورواقعہ کی شدیدمذمت کی کہ رات کی تاریکی میں مدرسہ پرچھاپہ مارناہماری اسلامی وقبائلی روایات کی خلاف ورزی ہے اگرانتظامیہ کوکسی مدرسے پرمنفی سرگرمیوں کاشک ہے اوراس حوالے سے شبہات ہیں توجمعیت کے رہنماؤں کواگاہ کریں جمعیت اس ملک میں پرامن جدوجہدکررہی ہے مدارس کے مہتمین کاتعلق جمعیت سے ہے اس طرح غیرذمہ دارانہ وغیراخلاقی رویوں سے نفرت بڑھے گی جس پرپولیس حکام نے ان کے سامنے بے بسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس چھاپے کاعلم نہیں ہے حساس اداروں نے یہ چھاپہ ماراہے،مولاناولی محمدترابی نے کہاکہ مدرسوں پرچھاپے، لاؤڈاسپیکرکے غلاط استعمال کے نام پرعلماء کرام اورخطباء کوناجائزتنگ کرنااورپولیومہم کے دوران قوم پرست حکومت کے ایماء پرجمعیت اورعلماء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کرناجمعیت کے لئے ناقابل قبول اقدامات ہیں ان اقدامات پرجمعیت کوسخت تشویش لاحق ہے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آج بعدنمازجمعہ ضلعی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس طلب کیاہے جس میں ان مسائل پرغورکیاجائے گاانہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ وہ شہرکے پرامن حالات کوخراب کرنے کے بجائے جمعیت کے رہنماؤں کی خدمات حاصل کریں ان کے مشورے سے درپیش مسائل کوحل کریں جمعیت علماء اسلام اس شہرکی نمائندہ جماعت ہے جوعوامی مسائل پرہرگزخاموش نہیں رہ سکتی جمعیت ہرقسم دہشت گردی،فرقہ واریت اورلسانی تعصب کے خلاف ہے لیکن سیاسی تعصب کی بناء پرعلماء پرہاتھ ڈالنا،پولیومخالف اورلاؤڈاسپیکرکے غلط استعمال کے نام پرانہیں ہراساں کرنااورناجائزتنگ کرناہرگزبرداشت نہیں کریں گے اگریہ سلسلہ جاری رہاتوجمعیت تمام یونٹوں،مدارس اورآئمہ مساجدسے ملکرایک موثرتحریک شروع کرنے پرغورکرے گی۔

متعلقہ عنوان :