اقصادی راہداری منصوبہ بلوچستا ن کی ترقی کا ضامن ہے ،بلوچ سیاسی رہنماء

سیا سی جماعتوں کے تحفظات کا خاتمہ کرکے اس منصوبے کے ثمرات حاصل کئے جاسکتے ہے، سردار اخترجان مینگل کی آل پارٹیز کانفرنس سیاسی مشاورت کا حصہ تھی ،بیان

جمعرات 14 جنوری 2016 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء)بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاک چین اقصادی راہداری منصوبے کو بلوچستا ن کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیا سی جماعتوں کے تحفظات کا خاتمہ کرکے اس منصوبے کے ثمرات حاصل کئے جاسکتے ہے سردار اخترجان مینگل کی آل پارٹیز کانفرنس سیاسی مشاورت کا حصہ تھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود نے کہا کہ ہماری جماعت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ژوب میں اقتصادی راہداری کے منصوبہ کا آغاز کرکے سیاسی تحفظات کا خاتمہ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سردار اختر جان مینگل کی زیرصدارت ہونیوالی اے پی سی میں بھی پارٹی کے رہنماء احسن اقبال نے خندہ پیشانی سے نہ صرف سیاسی رہنماؤں کے تحفظات سنے بلکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پر بلوچستان کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور اس کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا پڑے گا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی عبیداﷲ بابت نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پر پشتون اور بلوچوں کا برابر حق ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا بی این پی آل پارٹیز کانفرنس میں ہماری پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی نے بھی شرکت اور تمام فیصلوں سے اتفاق کیا ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے پر تمام جماعتوں کے تحفظات کا خاتمہ ناگزیر ہے تاکہ ہم ملکر اس منصوبہ کے ثمرات صوبہ کے عوام تک پہنچا سکیں اور یہاں محرومی اور پسماندگی کا خاتمہ ہونیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشمع اسحاق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مابین مشاورت جمہوریت کا حسن ہے ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کاشغر اقتصادی منصوبہ پر فوری طورپر کام شروع ہو تاکہ اس بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ گوادر کی عوام کو سہولیات دیئے بغیر اقتصادی راہداری منصوبہ نامکمل ہے اس وقت جو منصوبے کے حوالے سے روٹ دیا گیا ہے وہ تبدیل نہیں ہوسکتا اس منصوبہ کی راہداری سے بلوچستان کو فوائد حاصل ہونگے ہمیں باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کی طرف جانا ہوگا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی نے کہا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں کے تحفظات سمجھ میں نہیں آرہے کیونکہ جو نقشہ دیا گیا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ پر اس کے مطابق کام ہو رہا ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ اس منصوبے میں کسی کو نظر انداز کیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف بلوچستان کی ترقی سے متعلق واضح پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس منصوبے سے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی میسر آئے گی۔