پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ چنیوٹ کے قریب گر کر تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل

جمعرات 14 جنوری 2016 23:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ چنیوٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ نگرانی کی پرواز پر تھا اچانک چنیوٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم ابھی اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جان و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :