ملک کامحنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہاہے ،سیدشاہدپاشا

تربیتی نشست میں مختلف سرکاری ،نیم سرکاری اداروں سی بی ایزیونین عہدیداران اور لیبرڈویژن کے ہزاروں کارکنان کی شرکت

جمعرات 14 جنوری 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام گزشتہ روزلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں’’نظم وضبط کے تقاضے ‘‘کے عنوان سے ایم کیوایم لیبرڈویژن کی تربیتی نشست منعقدکی گئی جس میں مختلف سرکاری ،نیم سرکاری اداروں سی بی ایزیونین عہدیداران اور لیبرڈویژن کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں ملکی حالات خصوصاً داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ملکی وبین الاقوامی سطح بالخصوص اسلامی ممالک میں رونماہونے والے حالات کے تناظرمیں قائدتحریک الطاف حسین کے جاری کردی بیانات،فرقہ وارانہ و مذہبی ہم آہنگی اورملکی سطح پراتحادواتفاق کی فضاء برقراررکھنے سے متعلق لیبروڈیژن کے ذمہ داران وکارکنان کوآگاہی دی گئی اوران سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

تربیتی نشست میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عادل خان،زاہدمنصوری اور لیبروڈیژن کے جوائنٹ انچارج ارشدانصاری نے خصوصی طورپر شرکت کی اورتربیتی نشست کے شرکاء کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے سیدشاہدپاشااوردیگرمقررین نے کہاکہ تمام تر نامناسب حالات کے باوجودملک کامحنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکررہاہے ،ایم کیوایم محنت کش طبقے کے جائزحقوق اورملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اورچاہتی ہے کہ محنت کشوں کوان کے جائزحقوق میسرآئیں۔

انہوں نے ایک اچھے تحریکی کارکن میں کن کن خواص کاہوناضروری ہے اورتنظیمی نظم وضبط پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ سب اسی وقت ہوسکتاہے جب ملک کامحنت کش طبقہ اپنی ذمہ داریوں کومحسوس کرتے ہوئے ادارے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دل لگاکرکام کرے گا۔