تین شناختی کارڈ رکھنے والی نادرا کی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ پٹھان بر طرف

جمعرات 14 جنوری 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر چیئرمین نادرا نے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ افسرکونوکری سے برخاست کر دیا۔ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون افسر نے 2012میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور سے اپنے اور اپنے خاوند کیلئے تین تین شناختی کارڈز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سابقہ دورِحکومت میں کیس منظر عام پر آنے کے باوجود بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حالیہ میڈیا رپورٹس پر وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری اور ایکشن کا حکم دیاتھا۔ اس وقت کے ڈی جی نادرا سندھ کو بھی مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :