داعش سے تعلق کا شبہ، کراچی سے نجی یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

جمعرات 14 جنوری 2016 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حساس ادارے نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے نجی انجیئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طالب علم پر داعش کے دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم کو داعش کے گرفتار دہشت گردوں سے تعلقات پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گھر پر چھاپے کے دوران طالبعلم کا لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا جس کو فورنزک لیب بھیج دیا گیا ہے تاکہ ای میلز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :