پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئی تو اس پر بھی حملہ کریں گے: شدت پسند تنظیم ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2016 22:32

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئی تو اس پر بھی حملہ ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری 2016 ء) شدت پسند تنظیم ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئی تو اس پر بھی حملہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کرنے والی شدت پسند تنظیم ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کے سربراہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کرکے اچھا کیا ہے۔ حملے کے مقصد بھارتی حکومت کو جگانا ہے ہے۔ وشنو گپتا نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئی تو اس پر بھی حملہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :