کوئٹہ میں پولیوسینٹر پر حملہ پا کستان کے مستقبل پر حملہ ہے،پرامن افغانستان پوری دنیا کے امن و سلامتی کا ضامن ہے، شاداب رضا نقشبندی

جمعرات 14 جنوری 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) سنی تحریک کے مر کز ی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیوسینٹر پر حملہ پا کستان کے مستقبل پر حملہ ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پولیو سے ہماری آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ افغانستان میں پا کستانی کونسل خانے پر دراصل پاک چین راہداری اور پا ک افغان امن پر حملہ ہے جسے ناکام بنانے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

پرامن افغانستان پوری دنیا کے امن و سلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے۔پا کستان کی ترقی میں رکاٹیں ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ بھارت سمیت پوری دنیا سے پاکستان کو برابری کی بنیاد پر تجارتی،سفارتی،ثقافتی اور سیاسی تعلقات بڑھانے چاہئے مگر بھارت الزامات اور دوہرے معیار کی سیاست کو خود سے الگ رکھے۔

(جاری ہے)

امن دشمن قوتوں کا کوئی مذہب اور کوئی سر حد نہیں ہو تی۔انہوں نے کہاکہ پا کستانی حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پا کستانی قوم کو جواب دیں کہ کس طرح کالعدم جماعتیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئی ہیں ؟کس قانو ن قائد کے تحت کالعدم جماعتوں کے دفاتر کام کر رہے ہیں ؟نا م نہاد جہادی گروہ اسلام اور جہاد کو بد نام کر رہے ہیں۔کالعدم مذہبی جماعتیں شام طرز پر پاکستان میں خانہ جنگی چاہتی ہیں خانہ جنگی کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان کے حکمرانوں کو حقیقت پسندی کا سامنا کرنا ہوگا۔

جبکہ اس موقع پر صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی ،پروفیسر محمد آصف رضا،مفتی لیاقت حسین گجراتی،مولنا مجاہد عبد الرسول خان،سردار محمد طاہر ڈوگر،سید عثمان حیدر شاہ نقوی،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ تارڈ،قاری محمد بوٹا جٹ ،مولا نا عبد الحمید چشتی ،مولانا معنم حسین صدیقی،افتخار احمد چشتی و دیگر نے کہاکہپا کستان میں موجود کالعدم جماعتوں کی آزادانہ سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان کو گزشتہ تین دہائیوں سے جس قدر نقصان جہادی گروہوں اور مذہبی جماعتوں نے پہنچایا ہے شائد اس قدر نقصان پاکستان کے دشمن نے بھی نہیں پہنچایا ہو گا۔حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پا کستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں یا نہیں اگر نہیں تو دہشتگردوں کے ہمدردوں کو بھی اب چھپنے اور بھاگنے کا موقع نہ دیا جائے ۔