جکارتہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ٗ عاقل ندیم

جمعرات 14 جنوری 2016 20:39

جکارتہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) انڈونیشیاء میں پاکستان کے سفیر عاقل ندیم نے کہا ہے کہ انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں میں کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا اور یہاں موجود تمام پاکستانی بخیریت ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جکارتہ میں جس جگہ بم دھماکے ہوئے وہ مقام پاکستانی سفارت خانہ سے 9سے 10کلو میٹر دور ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد انہیں انڈونیشیاء کی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور وہاں موجود تمام پاکستانی بخیریت ہیں۔

متعلقہ عنوان :