نئی دہلی میں پی آئی اے دفتر پر ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کا دھاوا

کمپیوٹر اور شیشے توڑ دیئے گئے

جمعرات 14 جنوری 2016 20:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستان ائیر لائن پی آئی اے کے دفتر پر ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا ۔انتہا پسندوں نے دفتر میں کمپیوٹر اور شیشے توڑ دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی دالحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے دفتر پر ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے اچانک حملہ کر دیا اور پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے اندر گھس گئے، وہاں موجود عملے کر خراساں کیاگیا اور پاکستان چھوڑنے کی دھمکیا ں دیتے رہے، جس کے بعد عملہ شدید خوف و خراس کا شکار ہو گیااور پولیس کو طلب کر لیا ،پولیس نے تمام عملے کو با خفاظت دفتر سے باہر نکال لیا ۔

ترجمان پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں موجود عملے سے مسلسل رابطے میں ہیں،تمام عملہ محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے دفتر میں گھس کر ریزرویشن کاؤنٹر اور کمپیوٹر توڑ دیئے ہیں ۔ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کے دفتر پرحملے سے متعلق شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کی خفاظت کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :