سی ڈی اے کی نااہلی ، سیکٹر جی ٹین ون، ٹو اور تھری جنگل کا منظر پیش کرنے لگے

چار چار فٹ گھات بڑھنے کے باعث ”سور “ اور دیگر جنگلی جانور سبزے کی خاطر کھلے عام گھومنے لگے،دو بچے زخمی کردئیے

جمعرات 14 جنوری 2016 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کی نااہلی کے باعث سیکٹر جی ٹین ون، ٹو اور تھری جنگل کا منظر پیش کرنے لگے۔ ان سیکٹرز میں گھاس چار چار فٹ بڑھنے کے باعث ”سور “ اور دیگر جنگلی جانور سبزے کی خاطر باہر سیکٹرز میں کھلے عام گھومنے لگے۔ جی ٹن ٹو میں سوروں نے اپنا ٹھکانا پکا کر لیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

علا قہ مکینوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جانور آئے روز باہر نکل آتے ہیں جس سے ہم اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے ڈرتے ہیں تو دوسری جانب چار چار فٹ بڑھی ہوئی گھاس سی ڈے اے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جی ٹن ٹو کے مقیم محسن علی نے آن لائن کو بتایا کہ متعد بار سی ڈی اے میں درخواست بھی دی جسکا کوئی فائدہ نہ ہو سکا جبکہ گھاس کے بڑھنے کے باعث مچھروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے شعبہ انوارئرنمنٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث سیکٹروں میں جگہ جگہ کوڑوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے علاقے میں نہ صرف گندگی بڑھی ہے بلکہ ملیریا جیسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں ۔گزشتہ ہفتہ ایک جنگلی جانور کے وار کے باعث دو بچے پمز ہسپتال جبکہ ایک بزرگ پولی کلینک میں داخل ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد ٹیکوں کا کورس پورا کروانے کی ہدایت کی گئی۔ فرید صابری

متعلقہ عنوان :