موسمیاتی تبدیلی ، حکومت نے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پالیسی تیار کرلی

پالیسی پر عملدرآمد کیلئے صوبائی کمیٹیاں تشکیل،محکمہ ہائے منصوبہ بندی و ترقی میں موسمیاتی تبدیلی کے یونٹس قائم

جمعرات 14 جنوری 2016 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پالیسی تیار کرلی ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبائی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور محکمہ ہائے منصوبہ بندی و ترقی میں موسمیاتی تبدیلی کے یونٹس قائم کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان قومی موسمی تبدیلی کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فریم ورک کے تحت متعلقہ اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہے جو ملک میں تمام دستیاب سائنسی تجزیوں کی سفارشات کے ساتھ مربوط ہیں اور متعلقہ تصدیق کے ساتھ مختلف شعبوں پر موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست اثر کی پیشنگوئی کرتے ہیں حکومت نے اس سلسلے میں جو اقدامات کئے ہیں ان میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے قومی ماحولیاتی تبدیلی پالیسی تیار کی ہے پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے لئے اس کا عمل درآمد فریم ورک شروع کیا گیا ہے جس میں کاربن کے اخراج کے خاتمے اور ترجیحی م مختصر المدت اور طویل المدت اقدامات پر مبنی ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے مطابق کیلئے اقدامات منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ے وزارت قومی موسمیاتی تبدیلی کی بابت عملدرآمد کمیٹی این سی سی بی آئی سی کا پہلا اجلاس 23 اپریل 2015ء کو وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی صدارت میں طلب کیا گیا تھا جس میں قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کی بات عملدرآمد کمیٹی وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکمہ جات کے اراکین ، این جی اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل تھے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی قومی کمیٹی این سی سی پی آئی سی کے پہلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں صوبوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبائی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور محکمہ کے منصوبہ بندی و ترقی میں موسمیاتی تبدیلی کے یونٹس قائم کئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کی بابت عملدرآمد کمیٹی میں مختلف شعبہ جات ہی کہ پالیسی کے عملدرآمد کے نظام میں غور کئے گئے ہیں ان میں قلیل المدت اوسط المدت اور طویل المدت پراجیکٹس پر ترجیحی عملدآرمد کے لئے پروفیشنل ایکشن پلان بنانے کے مرحلہ میں ہیں