کراچی ، 6 اضلاع میں 245 یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

جمعرات 14 جنوری 2016 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) کراچی کے 6 اضلاع میں 245 یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے کراچی کے میئر کے لیے نامزد کیے جانے وسیم اختر نے بھی لائنز ایریا کے یونین کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔کراچی میں1524 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا۔

کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی نمائندوں میں 247 چیئرمین اور وائس چیئرمین،988 وارڈز کونسلرز اور 48 ممبرڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقررکردہ پریذائیڈنگ افسران اور جوڈیشل افسران نے سندھ کے تمام اضلاع میں قائم میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور یونین کمیٹی سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے ضلع جنوبی کے بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف براداری سندھ بوائے اسکاوٹس ہال میں منعقد کی گئی، تقریب میں 186 نومنتخب نمائندوں نے حلف لیا ، تقریب کے دوران منتخب نمائندوں نے شدید نعرے بازی کی ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، پی،ٹی، آئی اور مسلم لیگ نون کے نمائندوں کی نعرے بازی کے دوران کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی، ایک موقع پر ایم کیو ایم اور پیپپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے بھی آگئے اور نعرے لگاتے رہے۔

کراچی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جلد متوقع ہے، جس کے بعد شہر کے میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسلز کے سربراہان کا چناوٴ ہوگا۔براہ راست منتخب ہونے والے چئیرمین ، وائس چئیرمین اور 6 کونسلرز اب لیبر، یوتھ، اقلیت اور 2 خواتین کونسلرز کو منتخب کریں گے

متعلقہ عنوان :