کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاع

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2016 19:21

کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار وں کے زخمی ہونے کی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری 2016 ء) کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے باعث ایک رکشہ اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رینجرز کی جانب سے ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے والے راستے کو بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے سے دھماکے کے علاوہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :