بونیرمیں سوزوکی گہری کھائی میں جاگری ،خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 19:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) کنگر گلی کے مقام ناوے ڈنڈ میں سوزوکی گاڑی موڑ کاٹے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ۔خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی۔زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے پلئی کے ہسپتال ملاکنڈ ایجنسی منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق تورورسک بونیر سے ہیں۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کے روز سوزوکی گاڑی نمبر PSD3092میں سوار تورورسک سے تعلق رکھنے والے خواتین سمیت چار افراد کسی کام کے عرض سے مردان کے طرف جارہے تھے کہ راستے میں کنگرگلی ناوے ڈنڈ کے مقام پر موڑ کاٹے ہوئے گہری کھائی میں جاگرا۔

جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار چارافراد میں سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔زخمی ک عبدالرحمن ولد مکرم خان و فوری طبی امداد کیلئے پلئی ملاکنڈ ایجنسی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں مسمی شیر زادہ ولد عبدالغفور، مسمی علی ولد پوٹے سکنہ ،اور مسماۃ مایہ دختر علی ساکنان تورورسک شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنگر گلی پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :