گومل یونیورسٹی کے حالات کو خراب کرنے، اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے اورروڈ بند کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف مقامی انتظامیہ کا کردارقابل مذمت ہے ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:58

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی نے گومل یونیورسٹی کے حالات کو خراب کرنے، اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے اور عوامی تکالیف کے لیئے روڈ بند کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف مقامی انتظامیہ کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی ناکامی اور ڈیرہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ مادر علمی کے لیئے متحد ہیں جو مستحسن قدم ہے تاہم یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ مقامی انتظامیہ کیوں اساتذہ کی عزت افزئی کرنے کے بجائے اساتذہ کو حراساں کرنے والوں کی سرپرستی کرہی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتظامی معاملات میں ناکام ہو گئی ہے ، گومل یونیورسٹی جیسے اہم تعلیمی ادارے کو بھی صوبائی حکومت اب تباہ کرنے کے درپے ہیں اور وہاں حالات خراب کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا نہ لیا جانااس بات کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ہمارے شہید قائد زوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے جو کو ایک سازش کے تحت تباہی کے دھانے لے جایا جا رہا ہے اور اس سازش میں مرکزی اور صوبائی حکومت برابر کی شریک ہے، انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرنے پر قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ایاز بلوچ کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :