چارسدہ میں چار مسلح ملزمان اسلحے کی نوک پرجیولری کی دکان سے لاکھوں کا سونا اورنقدی لوٹ کرفرار

جمعرات 14 جنوری 2016 18:58

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) چار مسلح ملزمان نے اسلحے کی نوک پر علی اینڈ حسن جیولر ہاؤس کے مالکان سے 37 تولے سونا ، 5 لاکھ روپے نقداور 5 موبائیل چھین کر چاروں بھائیوں کو ہاتھوں سے باند ھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے تشد د سے محمد عارف سر پر شدید زخمی ہوا۔ واقعہ کیخلا ف تاجر اتحاد چارسدہ اور صرافہ برادری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاجی جلوس اورسٹی پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا ،ایس ایچ او سٹی اور تاجر رہنماؤں کے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں تاجروں نے احتجاج ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کیمطابق چارسدہ کے گلی ترکھانان میں واقع صرافہ مارکیٹ میں علی اینڈ حسن جیولر ہاؤس کے مالکان اسد اپنے تین بھائیوں محمد عارف ، حمزہ اور غلام فاروق کے ہمراہ شام کو دکان بند کرنے کے بعد اپنے موٹر کار میں گھر واقع سرڈھیری جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

کہ پولیس ہیڈ کوارٹر سے کچھ فاصلے پر ایکس ایل آئی موٹر کار نے انکا تعاقب کرنے پر انکے موٹر کار کو روکا اور ان پر اسلحے سے تشد د کرکے ان سے 37 تولے سونا 5 لاکھ روپے نقد اور پانچ موبائیل سیٹ لینے کے بعد چاروں بھائیوں کو اپنی گاڑی میں ڈال کر غزگی کے علاقہ میں لے گئے اور ان کو وہاں پر کھیتوں میں لے جاکر ہاتھو ں سے باند ھ دئیے ۔ تشد د سے چا ر وں بھائیوں میں سے ایک بھائی عارف سر پر چوٹیں آنے سے شدید زخمی ہوا۔

بعدازاں انہوں نے رات کو تھانہ سٹی چارسدہ میں آکر واقعے کے خلاف رپورٹ درج کرادی ۔ اس واقع کیخلاف تاجر اتحاد چارسدہ اور صرافہ ایسو سی ایشن چارسدہ نے احتجاجی جلوس نکال کر سٹی پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ تاجر برادری نے حکومت اور پولیس کیخلا ف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد چارسدہ کے صدر مولانا صلاح الدین شاکر ، جنرل سیکرٹری حاجی افتخار حسین صراف دیگر رہنماؤں لعل محمد لعل، حاجی عطاء الرحمان، حبیب اﷲ ٹیلر، اکبر شیرصراف، ضیاء الدین، امدا د اﷲ، ارشاد قریشی، ناصر خان اور شاروم خان نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں چوری ، رہزنی اور دیگر جرائم کا گراف بڑھ گیا ہے۔

تاجروں سمیت عوام کے جان و مال کو کوئی تخفظ حاصل نہیں ہے ۔ چارسدہ میں چوری کی کئی وارداتیں ہوئی ہیں۔ لیکن تاحال پولیس نے ملزمان کو بے نقاب نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری سمیت عوام کے جان ومال کے تخفظ کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ بعدازاں تاجر اتحاد چارسدہ کے رہنماؤں مولنا صلاح الدین شاکر ، افتخار حسین صراف ، اکبر شیر ، حبیب اﷲ ٹیلر اور حاجی عطاء الرحمان پر مشتمل کمیٹی اور ایس ایچ او سٹی چارسدہ عمران خان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں تاجروں نے اپنا احتجاج ایک ہفتے کیلئے مؤ خر کر دیا۔

تاجر رہنماؤں کیمطابق ایس ایچ او سٹی نے انکو ایک ہفتے میں رحمان پلازہ سمیت مذکورہ واقعے کے ملزمان کو بے نقاب کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ایس ایچ او سٹی عمران خان نے بتا یا کہ ملزمان کی گرفتاری کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ تاجر برادری سمیت عوام کی جان ومال کی تخفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ملزمان کو جلد بے نقاب کرادینگے۔ دریں اثنا ء متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن چارسدہ کے صدر حکیم اﷲ فوجی اور دیگر رہنماؤں نے مذکورہ واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور تاجر برادری کے جان ومال کو تخفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :