فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز انتخابی اجلاس پشاور میں منعقدہوا جس میں فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ‘الیکشن کمیشن کے چیئرمین محمد ایاز خان سابق جج سیشن کورٹ کی سربراہی میں انتخابی عمل مکمل کیا گیا ان کے ہمراہ عیسیٰ خان ایڈووکٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن و فاٹا لائرز فورم کے صدر اعجاز محمد ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ بھی موجود تھے ‘اس موقع پر دوسرے گروپ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور کافی دیر تک مفاہمتی عمل کا سلسلہ بھی جاری رہا مگر اس میں کامیابی نہ ہوسکی جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا اور تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے جو عہدیدار منتخب ہوئے ان میں سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اﷲ خان پیٹرن ان چیف ‘شاہد خان شینواری صدر‘معراج آفریدی سینئر نائب صدرانجینئر سیف السلام جنرل سیکرٹری ‘ڈاکٹر وزیر اکبر ‘محمد نواز اورکزئی ‘حاجی باز گل ‘محمد طلحہ ‘حاجی رحمان آفریدی ‘سفینہ تبسم اور مہرین آفریدی نائب صدور ‘خورشید اقبال فنانس سیکرٹری ‘عزیزالرحمان ‘محمد زر خان‘ نور شاہ ‘اصغر ‘امیر حسین محسود‘ارشاد اور ماریہ کنول ایسوسی ایٹ سیکرٹریز جبکہ ساجد علی پریس سیکرٹری شامل ہیں ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سلطان اکبر ہوں گے جبکہ اس کے دیگر اراکین میں منظور آفریدی‘ولی خان‘ فرہاد شینواری ‘میجر دلنواز ‘طاہر السلام ‘حاجی بادشاہ ‘صابر جمال ‘فاروق محمد ‘خدیجتہ الکبریٰ‘محمد فاروق محسود ‘حیات نذیر ‘مقابل خان‘حبیب اﷲ باجوڑی اور صمد علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :