پیراوٹرنری ٹیکنیکل سٹاف سیاست کی بجائے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پرتوجہ مرکوز کریں ،محب اﷲ خان

محکمہ لائیوسٹاک وزراعت براہ راست غریب کسانوں اور مویشی پال لوگوں سے منسلک ہے،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک کاتقریب سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اﷲ خان نے پیراوٹرنری ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن لائیوسٹاک کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ سیاست کی بجائے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پرتوجہ مرکوز کریں اورمحکمے کی ترقی کے لئے باہمی روابطہ کوفروغ دیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹیکنیکل سٹاف محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ لہٰذاا س کے جائزہ مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں جمعرات کے روز پشاورمیں پیراوٹرنری ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ولائیو سٹاک شوکت علی یوسفزئی،ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ریسرچ ڈاکٹر احمد نوید ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اقبال خٹک ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر احسان اﷲ،ڈاکٹر عالمزیب ،ڈاکٹر میرزالی خان اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محب اﷲ خان نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک وزراعت براہ راست غریب کسانوں اور مویشی پال لوگوں سے منسلک ہے۔ لہٰذا متعلقہ حکام وذمہ داران ایمانداری اورخدمت خلق کے جذبے سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض اداکریں تاکہ غریب کسانوں اورعوام کی فلاح وبہبودکویقینی بنایا جاسکے ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کوجدید خطوط پر استوارکرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جارہے ہیں جن کی کامیابی کے لئے سب کواپنا کردار ادا کرناہوگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے نومنتخب صدر فرمان اﷲ ،جنرل سیکرٹری غلام رسول اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیااور اس امید کااظہار کیا کہ وہ مستقبل کی ذمہ داریاں محنت اورلگن سے سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :