ہر انسان اخلاقی رتبے کے اعتبار سے برابر اور یکساں سلوک کا مستحق ہے‘ پروفیسر ہیئر
اخلاقیات مذہب پر منحصر ہوتی ہیں اور انہیں مختلف دلائل سے ثابت کیا جا سکتا ہے‘ معروف برطانوی فلاسفر کی گفتگو
جمعرات 14 جنوری 2016 18:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)معروف برطانوی فلاسفر پروفیسر ڈاکٹر جان ایڈمنڈ ہئیرنے کہا ہے کہ ہر انسان اخلاقی رتبے اور عزت و احترام کے اعتبار سے برابر ہے اور ہر شخص کے ساتھ ایک ہی انداز سے یکساں سلوک کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خدا چاہتا ہے کہ اس سے منفرد انداز میں محبت کی جائے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر کے سلسلے میں اخلاقیات اور مذہب کے موضوع پر الرازی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، چیئرپرسن شعبہ فلاسفی ڈاکٹر شگفتہ ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل، فیکلٹی ممبران اور طلبا ء طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یل یونیورسٹی نیو ہیون امریکہ کے پروفیسر جان ایڈمنڈ ہئیر نے کہا کہ کانٹین مورالٹی کے مطابق ہم تمام انسانوں کو یکساں اخلاقی رتبے سے نوازنا چاہئیے مگر عملی طور پر اسے ثابت کرنا دشوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخلاقیات مذہب پر منحصر ہوتی ہیں اور انہیں مختلف دلائل سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے موضوع پر فلسفے کے طلباء و طالبات کو اس سلسلے میں معروف فلسفیوں کی آراء کے حوالے دئیے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ فلسفہ انسانی زندگی میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے فلسفے جیسے خشک مضمون پر دلچسپ لیکچر دینے پر پروفیسر ہئیر کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر شگفتہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبے کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.