مشرقی چین میں شہری طیارے کی آزمائشی پرواز کے مرکز نے کام شروع کر دیا ہے

جمعرات 14 جنوری 2016 16:39

جینان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) چین کی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن( سی او ایم اے سی )کی طرف سے تعمیر کیا جانے والے سول ایئر کرافٹ ٹیسٹ فلائٹ سینٹر گذشتہ روز مشرقی چین کے شن ڈونگ صوبے میں کھول دیا گیا ، ڈونگ ینج سٹی سینٹر زیادہ تر سی 919طیارے کی آزمائش کے لیے یہ نومبر میں اجرا کیا جانے والا مقامی طور پر تعمیر کیا جانے والا پہلا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ہے ،ا س کے علاوہ یہ مرکز بین الاقوامی معیار کے مطابق چین کا آزادانہ طورپر ڈیزائن کیے جانے والے علاقائی جیٹ اے آر جے 21-700کی آزمائشی پرواز وں کا بھی مقام ہو گا ، مرکز میں آزمائشی ہوا بازوں اور آزمائشی فلائیٹ انجینروں کی تربیت بھی کی جائے گی ،سی 919جدید ایئر بس 320اور بوئنگ کی نئی قسم 737کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس میں 158نشستیں ،4075کلومیٹر کی معیاری رینج اور 5555کلومیٹر کی توسیع شدہ رینج بھی ہو گی ، شہری ہوا بازی کے ادارے کی طرف سے 2014میں ایکریڈیشن دیئے جانے سے قبل اے آر جے 21-700کی چھ سال کی زبردست آزمائشیں کی گئی ہیں ،ہر قطار میں پانچ نشستوں کے جیٹ کو چین کے شہری ہوابازی کے ادارے اور امریکی محکمہ شہری ہوابازی دونوں کی طرف سے فضائی سفر کے قابل ہونے کے سرٹیفیکٹ دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :