چین آئندہ پانچ برسوں میں تحفظ آب کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گا

نئے آبی وسائل کی بدولت سرمایہ کاری کو فرو غ اور پیداوار مستحکم ہو گی ، وزیر آبی وسائل

جمعرات 14 جنوری 2016 16:39

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیر آبی وسائل نے شنہوا کو بتایا کہ چین پیداوار کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آئندہ پانچ برسوں میں تحفظ آب کے منصوبوں پر عمل کرے گا ، وزیر آبی وسائل شین لیائی کے مطابق 2016میں 20اہم آبی منصوبے شروع کرنے کا پروگرام ہے ، آئندہ پانچ برسوں میں مجموعی طور پر 172اہم آبی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا ، شین نے کہا کہ پانی بچانے کے علاوہ یہ منصوبے روزگار میں اضافے کا باعث بنیں گے ، دیہی آمدن میں اضافہ ہو گا ،مقامی انڈسٹری کو مدد ملے گی اور اقتصادی پیداوار کو مستحکم بنا یا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں کو نجی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنا چاہیے اور پانی کاشتکاروں کے لیے زیادہ قابل حصول بنایا جانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے اعدادو شمار کے مطابق 2011سے 2015تک مفلوک الحال علاقوں میں تحفظ آب کے منصوبوں پر 238بلین یوآن (36بلین امریکی ڈالر ) خرچ کیے گئے ،2011سے 2015تک دیہات میں 247ملین دیہی باشندوں اور 34.37ملین طلباء اور اساتذہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ، چین آبی وسائل ، سیلابوں اور خشک سالیوں کی غیر منصفانہ تقسیم کا شکار ہے اور فی کس آبی وسائل کی عالمی اوسط سے پیچھے ہے ۔

متعلقہ عنوان :