چینی بھگوڑی نے خود کوحکام کے حوالے کردیا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:38

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)ایک چینی بھگوڑ ی نے خود کو حکومت کے حوالے کر دیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق شن شی جوآن 100انتہائی مطلوب مفروروں میں شامل تھی اور گذشتہ تین سال سے برطانیہ میں روپوش تھی تا ہم وہ برطانیہ سے چین پہنچا اور خود کو متعلقہ ایجنسی کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

شن پر منی لانڈرنگ کا الزم ہے ۔ گذشتہ اپریل میں حکومت نے 100مفروروں کی فہرست جاری کی تھی ، ان میں سے اب تک 20گرفتار ہوچکے ہیں ،45سالہ شی چائنا موبائل میں ملازم تھی اور اپریل 2013میں برطانیہ فرار ہو گئی تھی ۔