نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری،پشاور سے100مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
جمعرات 14 جنوری 2016 16:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پشاور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،بھانہ ماڑی میں گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔جمعرات کے روز پشاور کے لطیف آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کر کے 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں 6افغان باشندے اور 3اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے فرفتار مشتبہ افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا جبکہ پشاورکے علاقے بھانہ مڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔(جاری ہے)
پولیس نے گاڑی میں سوارایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے 4 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ، 40 پستول اور 400 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ملک کے دیگر علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔پولیس کے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ایک ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.