امریکی ریاست میں تیل کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھی ،خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 14 جنوری 2016 15:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) امریکی ریاست اوکلاہوما میں تیل کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں اوکلاہوما کی گریڈی کاونٹی میں واقع تیل کے کنویں میں اچانک آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کنووں اور وہاں کھڑی ٹرکوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل کئی میل دور تک دیکھے گئے۔درجنوں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے باعث اطراف کی سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کا رخ متبادل روٹس پر موڑ دیا گیا تھا۔ حکام نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :