کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کے ساتھ نماز مغرب کی ادائیگی، ویڈیو منظر عام پر آگئی
جمعرات 14 جنوری 2016 15:15
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کی اور مسلمانوں سے گفتگو بھی کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کی اور مسلمانوں سے گفتگو بھی کی۔
اسلامی طرز کے لباس میں ملبوس ٹروڈو نے نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے مختصر خطاب کیا۔ اپنے خطاب کا آغاز انہوں نے "السلام علیکم" کہہ کر کیا اور نماز میں شمولیت کا شرف بخشنے پر مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ٹروڈو کے اس طرز پر اسلامک سینٹر کے امام ڈاکٹر شعبان نے اپنے ایک خطبے کے دوران انہیں عصر جدید کے نجاشی کے لقب سے نوازا۔(جاری ہے)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حبشہ کے نصرانی بادشاہ نجاشی اصحمہ بن ابجر نے قریش کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت کو پناہ دی اور ان کا دفاع بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی سربراہی میں ان کا ملک اب تک دس ہزار شامی پناہ گزینوں کو پناہ دے چکا ہے، جبکہ ٹروڈر نے نسل پرستی اور فرقہ واریت کے انسداد کے لیے اپنی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو کینیڈیئن معاشرے کا ایک اہم جزو سمجھتے ہیں۔45 سالہ ٹروڈو جو کہ 4 نومبر 2015کو کینیڈا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اس سے پہلے جب وہ لبرل پارٹی کے سربراہ تھے انہوں نے شہر سرے میں "الجماعہ مسجد" کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.