افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری میں داعش کے مزید 10 جنگجو ہلاک ، 36 طالبان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دےئے

جمعرات 14 جنوری 2016 15:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے مزید 10 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ تخار کے ضلع دارقد میں 36 طالبان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دےئے ۔جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے بتایا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع کوٹ میں کی گئی جہاں افغان ائیرفورس کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدت پسند گروپ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

حملے میں داعش کے 10 جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فضائی حملے کے نتیجے میں شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔حالیہ مہینے میں افغان سیکورٹی فورسز ملک کے مشرقی علاقوں خاص طور پر ننگرہار میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن تیز کردےئے ہیں۔ننگرہار میں افغان فضائیہ کے حملوں میں داعش کے بڑی تعداد میں جنگجو مارے جاچکے ہیں۔ادھر صوبہ تخار کے ضلع دارقد میں 36 طالبان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دےئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع دارقد کے علاقے میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :