ٹنڈلکر ،دھونی اور کوہلی کو بے حد پسند کرتی ہوں،کریتی سنن

جمعرات 14 جنوری 2016 15:06

ٹنڈلکر ،دھونی اور کوہلی کو بے حد پسند کرتی ہوں،کریتی سنن

ممبئی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) فلم دل والے سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی نئی اداکارہ کریتی سنن کرکٹر سچن ٹنڈلکر،ماہندرہ سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی سے بے حد متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انھیں کرکٹر ٹنڈلکر ،دھونی اور ویرات کوہلی بے حد پسند ہیں اور وہ ان تینوں سے متاثر ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کسی کھیل کو نہیں کھیلتی اور نہ ہی کسی کھیل میں ان کا کوئی کردار رہا ہے لیکن ان کو ذاتی طور پر کرکٹ پسند ہے۔یاد رہے کہ کریتی کو آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی ہیروز کا سفیر مقرر کیا جا رہا ہے۔