ہمیشہ سے کھلاڑی بننا چاہتا تھا، سنی دیول

جمعرات 14 جنوری 2016 15:06

ہمیشہ سے کھلاڑی بننا چاہتا تھا، سنی دیول

ممبئی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ انہیں کسی زمانے میں کھلاڑی بننے کا شوق تھا لیکن قسمت نے انہیں اداکار بنا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم ”گھائل ونس اگین“کے بارے بات چیت کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اداکار بن جائیں گے وہ ہمیشہ سے کھلاڑی بننا چاہتے تھے۔انھوں نے کہا کہ ان کی نئی فلم ”گھائل ونس اگین“ان کے پرستاروں کو پسند آئے گی۔