فلم وزیر کی مقبولیت پر خوش ہوں،امیتابھ بچن

جمعرات 14 جنوری 2016 15:02

فلم وزیر کی مقبولیت پر خوش ہوں،امیتابھ بچن

ممبئی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم وزیر کی مداحوں میں مقبولیت کی خوشی ہے، بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں کہا کہ فلم وزیر کی مداحوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت پر خوشی ہے،ٹیم کی محنت رنگ لائی ہے،آئندہ بھی اچھی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے،فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان اختر اور ادیتی راؤ حیدری شامل ہیں،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :