انوشکا شرما ”سلطان“ میں ڈی گلیمر نظر آئیں گی

جمعرات 14 جنوری 2016 14:45

انوشکا شرما ”سلطان“ میں ڈی گلیمر نظر آئیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ”سلطان“ میں ڈی گلیمر نظر آئیں گی۔ فلم کے ڈائریکٹر ان کو کاسٹ کر کے خوش ہیں اور ان کو امید ہے کہ فلم بھی کامیاب ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے انڈسٹری میں سات برس مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سات برسوں میں بہت زیادہ محنت کی ہے اور نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام کرنے کا اپنا انداز ہے اور میں اس پر سمجھوتا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں اتنی مصروف ہوں کہ میرے پاس آرام کا کوئی وقت نہین۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت سے پراجیکٹس کر رہی ہوں میں جو کمٹمنٹ کرتی ہوں اس کو پورا کرتی ہوں۔