13جنوری پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا‘ دہشت گردوں نے نجی ٹی وی پر حملہ کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں‘ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، قومی اسمبلی کو شدید خطرہ ہے‘ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘2016 پاکستان کے لئے خونی سال ثابت ہوسکتا ہے‘ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں، ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے‘ ملک میں داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں‘ سیاست کا وقت نہیں ہے، متحد ہونے کی ضرورت ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا‘ دہشت گردوں نے نجی ٹی وی پر حملہ کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں‘ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، قومی اسمبلی کو شدید خطرہ ہے‘ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘2016 پاکستان کے لئے خونی سال ثابت ہوسکتا ہے‘ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں، ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے‘ ملک میں داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں‘ سیاست کا وقت نہیں ہے، متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اے آر وائی ٹی وی پر حملہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ قومی اسمبلی کو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بھاری دن تھا انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں اور ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں آئندہ چند دنوں میں دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور بھتہ خوری شروع ہوگئی ہے اور بنکوں کو بھی لوٹا جارہا ہے اور ملک کے لئے شدید خطرات پیدا ہورہے ہیں اور لگتا ہے حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کا وقت کم رہ گیا ہے متحد ہونے کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بیروزگار ہیں ان کے لئے نوکریاں نہیں ہیں اور انٹرنیٹ داعش کے لئے فضا پیدا کررہا ہے۔