صحافت ریاست اور حکومت ایک فریق ہیں اور دہشت گرد الگ ہیں، پورا پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے، ہم ہرگز الگ ہیں، ہاتھ میں بم پکڑ کر منہ کو چھپا کر صحافت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہمیں دہشت گردوں کے ہر قدم کی مذمت کرنی ہے، ہمیں میڈیا کو دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار بنانا ہو گا اور میڈیا نے ہی لوگوں میں دہشت گردی کے خلاف شعور پیدا کیا ، دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیا کی توپوں کا رخ ہماری طرف ہوتا ہے، پاکستان کی18کروڑ عوام مریاستی ادارے کی طرف سے دہشت گردوں کو پیغام جانا چاہیے کہ ہم ایک صفحہ پر ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی نجی ٹی وی پر حملے کیخلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ صحافت ریاست اور حکومت ایک فریق ہیں اور دہشت گرد الگ ہیں، پورا پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے، ہم ہرگز الگ ہیں، ہاتھ میں بم پکڑ کر منہ کو چھپا کر صحافت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہمیں دہشت گردوں کے ہر قدم کی مذمت کرنی ہے، ہمیں میڈیا کو دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار بننا ہو گا اور میڈیا نے ہی لوگوں میں دہشت گردی کے خلاف شعور پیدا کیا ہے، دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیا یک توپوں کا رخ ہماری طرف ہوتا ہے، پاکستان کی18کروڑ عوام ریاستی ادارے کی طرف سے دہشت گردوں کو پیغام جانا چاہیے کہ ہم ایک صفحہ پر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی میڈیا نے عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے قربانیاں دیں، حکومت اور صحافت اس وقت دہشت گردوں کے خلاف ایک صفحے پر موجود ہیں، میڈیا کو اپنی توپوں کا رخ حکومت کی جانب نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جانب موڑنا ہو گا۔