چین میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکہ ،5ہلاک ، 7زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 14:10

ژنگ ژاؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وسطی چین کا صوبہ ہنان میں جمعرات کو آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ، لوکل ورکس سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق قبل ازدوپہر تقریباً11بجے کائی فینگ شہر کی ٹونگ ژو کاؤنٹی میں ہوا ، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :