کانگو میں مہاجرین کا کیمپ بند کرنا ناقابل قبول اقدام ہے،اقوام متحدہ

جمعرات 14 جنوری 2016 13:56

کنشاسا ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں مہاجرین کا کیمپ بند کرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امورسے وابستہ رین پاوئلسن کا کہنا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں حکام کی جانب سے مہاجرین کا کیمپ اکھاڑ کر انہیں دربدر کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے اور اقوام متحدہ اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کو ختم کرنے سے 4260مہاجرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاوئلسن کا کہنا ہے کہ کانگو کی حکومت کو جلد از جلد مہاجرین کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ مہاجرین کی مشکلات کوکم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :