کینیڈا پہنچنے والے شامی مہاجرین کی تعداد10ہزار سے تجاوز کر گئی

جمعرات 14 جنوری 2016 13:55

آٹوا۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) کینیڈا پہنچنے والے شامی مہاجرین کی تعداد10ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کینیڈا کے وزیر امیگریشن جان میک کالم کی طرف جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک مسافر طیارے کے ذریعے کینیڈا پہنچنے والے شامی پناہ گزینوں آمد کے بعد گزشتہ سال نومبر سے اب تک یہاں آنے والے شامی مہاجرین کی مجموعی تعداد 10,121ہوگئی ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا نے قبل ازیں 25ہزار شامی مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر امیگریشن نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے حکام نے شامی مہاجرین کی آمد اور اس حوالے سے دستاویزات کی تیاری میں دن رات کام کیا ہے اور کینیڈا کے عوام نے اپنے دیدہ و دل شامی مہاجرین کیلئے بچھا دئیے ہیں۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ 31دسمبر 2015ء تک 25ہزار شامی مہاجرین کو کینیڈا میں پناہ دینگے تاہم اقتدار میں آنے کے بعد ان کی پارٹی نے اس مدت میں 2ماہ کی توسیع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :